ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یورو 2016کے فائنل کو لے کر تشدد کے بعد 40افراد گرفتار

یورو 2016کے فائنل کو لے کر تشدد کے بعد 40افراد گرفتار

Mon, 11 Jul 2016 19:35:11  SO Admin   S.O. News Service

پیرس،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پرتگال کے ہاتھوں یورو فٹ بال چمپئن شپ فائنل میں فرانس کی شکست کے بعد ہوئی تشدد کے پیش نظر فرانسیسی پولیس نے تقریبا 40افراد کو گرفتار کیا ہے۔فٹ بال مداحوں نے یفل ٹاور کے نیچے بوتلیں پھینکنی شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔قریب 90000کی صلاحیت والے اسٹیڈیم کے کھچا کھچ بھرنے کے بعد ان لوگوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ نہیں ملا تھا۔اسٹیڈیم کے باہر سے بھی کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ٹوئٹر پر پیغام چھوڑنے کے ساتھ میٹرو میں بھی انتباہ جاری کیاتھا کہ ناظرین زون بھر چکا ہے اور اب کسی کو داخلہ نہیں ملے گا۔اس سے پہلے مارشیلے میں انگلینڈ اور روس کے درمیان 11جون کو ہوئے میچ میں بھی تشدد کے بعد 35افراد زخمی ہو گئے تھے۔


Share: